28 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے ایک فلسطینی قیدی کو 168 دنوں کی بھوک ہڑتال کے بعد جیل سے رہا کردیا –

ابنا: فلسطینی قیدی "حسن صفدی " نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں دو مرتبہ طویل المدت بھوک ہڑتال کرنے کے بعد صہیونی ریاست کو اپنی رہائی پر مجبور کردیا –
صفدی کو صہیونیوں نے 30 جون 2011 کو گرفتار کیا تھا اور اس نے پہلی مرتبہ 73 دنوں اور دوسری مرتبہ 95 دنوں کی بھوک ہڑتال کی تھی –
اس نے رہائی کے بعد طولکرم میں نامہ نگاروں سے اپنی گفتگو میں صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی ناگفتہ بہ حالت کی اطلاع  دیتے ہوئے کہا کہ اکثر فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے -
.....
/169